the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ جب  تک نہتے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی منظم ریاستی دہشت گردی اور نسلی تعصب پر مبنی پالیسی ختم نہیں ہوگی بیت المقدس میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  اپنے ایک بیان میں الشیخ عمرالکسوانی نے کہا کہ اسرائیل کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بیت المقدس، مغربی کنارے اور شمالی فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں شہری نماز جمعہ کی ادائی کے لیے قبلہ اول میں پہنچے ہیں۔

الشیخ الکسوانی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی پولیس اور فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو مسجدا قصیٰ میں عبادت کی غرض سے آنے کے لیے روکنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ جمعہ کی نماز سے قبل بھی صہیونی دشمن سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی نمازیوں کو جگہ جگہ روکنے کی پوری کوشش کی تاہم اس کے باوجود 40 ہزار فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

درایں اثناء مسجد اقصیٰ کے خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے قرب وجوار میں کشیدگی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف نہ صرف طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے بلکہ نسل پرستی کے بدترین مظاہر



دیکھنے کومل رہے ہیں۔ جب تک صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ سرگرمیاں اور دہشت گردی ختم نہیں ہوگی اس وقت تک بیت المقدس میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف بیت المقدس کے شہریوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے اور دوسری جانب خود فوج کے ذریعے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ فلسطینی شہریوں کو نمازوں کی ادائی کے لیے مسجد اقصیٰ آمد سے روکا جا رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو نہایت ظالمانہ طریقے سے پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔ معصوم فلسطینیوں کے گھر مسمار کیے جا رہے ہیں اور بندوق کی نوک پران کی املاک چھینی جا رہی ہیں۔ کیا ان تمام اقدامات کے ہوتے ہوئے بیت المقدس میں امن ہوسکتا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطینیوں کا گھروں سے نکلنا اسرائیلی جارحیت کے مظالم کے خلاف رد عمل کا اظہار ہے۔ جب تک اسرائیل اپنے مظالم بند نہیں کرے گا اس و وقت تک بیت المقدس میں قیام امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

خطیب مسجد اقصیٰ نے تمام فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی تمام رکاوٹیں توڑ کر مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق برقرار رکھیں تاکہ قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے یہ اسرائیل کی جاگیر نہیں کہ وہ اس پر پابندیاں لگانے کی سازشیں کرے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.